پاکستان اوزون کی تہہ کے تحفظ کیلئے پرعزم ، رومینہ خورشید

پاکستان اوزون کی تہہ کے تحفظ کیلئے پرعزم ، رومینہ خورشید

اسلام آباد ( سٹاف رپور ٹر ) وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی اقدامات کیلئے پرعزم ہے ۔۔۔

پاکستان کیگالی ترمیم کے تحت متوقع ہائیڈرو فلورو کاربن میں بتدریج کمی کے لیے کوشش کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوزون کے عالمی دن پرمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس وزارت موسمیاتی تبدیلی میں پیر کوہواجس کی صدارت رومینہ خورشید عالم نے کی۔انہوںنے اوزون کی تہہ کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ مونٹریال پروٹوکول عالمی ماحولیاتی ایکشن کے حوالے سے اہم ہے ،موسمیاتی تبدیلی اور انسانی سرگرمیوں سے اوزون کی تہہ کو شدید خطرات لاحق ہیں،پاکستان اوزون کی تہہ کو ختم کرنے والے مادوں پر قابو پانے کے لیے کو ششیں کر رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں