اٹک پٹرولیم و سی ڈی اے کا مشترکہ شجر کا ری مہم کا آ غاز

اٹک پٹرولیم و سی ڈی اے کا مشترکہ شجر کا ری مہم کا آ غاز

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) وفاقی دا ر الحکومت کو سرسبز و شاداب اور فضا کو ماحول دوست بنانے کیلئے اٹک پٹرولیم لمیٹڈ اور سی ڈی اے نے اسلام آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

 اس حوالے سے تقریب گرین بیلٹ ،کلب روڈ پر منعقدکی گئی جس میں اے پی ایل کے اعلیٰ حکام،ڈائریکٹر جنرل ماحولیات، ممبر ماحولیات اور سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور ماحول کو خوبصورت اور صحت مند رکھنے کا اعادہ کیا ،گرین بیلٹ پر پودے لگائے اور اس عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں