سنی تحریک نے عید میلاد النبیؐ پر 63 پاؤنڈ کا کیک کاٹا

سنی تحریک نے عید میلاد النبیؐ پر 63 پاؤنڈ کا کیک کاٹا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 63 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا ۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر پیر سید ضیاء اﷲ حسنین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم تمام نبیوں کے سردار اور آخری نبی ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے پوری دنیا نور سے منور ہو گئی اور گمراہی و اندھیرے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئے ۔ صوبائی رہنما غلام مرتضیٰ قادری، حافظ افضال دتے شاہی، ملک عامر اقبال قادری، ملک احمد یار، شانی سلطانی، میاں حمزہ قادری، سرفراز قادری، مستنصر قادری، آصف قادری، حافظ مبشر قادری، رضوان منیر قادری، علی رضا قادری، مہر سعد و دیگر بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے جنہوں نے سرکار دو جہاں صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نہایت عقیدت مندانہ اور با ادب درود و سلام کے نذرانے پیش کیے اور حاضرین میں کیک بطور لنگر تقسیم کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں