جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام میلاد النبیؐ جلوس نکالا گیا

 جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام میلاد النبیؐ جلوس نکالا گیا

لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا معاشی استحکام اورامن کے لئے مشترکہ کاوشیں کی جائیں۔

نبی کریمؐ کی سیرت مبارکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، اسوہ رسولؐ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ میلادالنبیؐ کے موقع پر ہمیں اتحاد و تفہیم کی ترویج کرنی چاہئے۔ آپؐ نے نسل انسانیت کو امن،رواداری اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ فتنہ خواج کے خاتمے کے لئے پوری قوم افواج پاکستان ودیگر ریاستی اداراوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔ علما کرام شدت، نفر ت پرمبنی بیانیہ کے خلاف موثر آواز اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام سالانہ میلاد النبیؐ کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی ندیم قمر، مفتی قیصر شہزاد نعیمی، مفتی محمد مدنی، مفتی عمران حنفی، قاری محمد امیر قادری ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا جبکہ جلوس میں ڈاکٹرسلیمان قادری، مولانا یاسین قادری، قاری محمدسعید نقیبی، مولانا حفیظ الرحمان،مولانا محمد سلیم نعیمی، حاجی محمدعمران، قاری محمدجاوید ہاشمی،مفتی محمدعارف حسین، مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، مولانا ارشد جاوید سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ، طلبہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کا آغاز گڑھی شاہو سے ہوا جو دربارحضرت بی بی پاکدامن پرجاکر اختتام پذیر ہوا۔ اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں