لاہور کے ہسپتالوں میں ایوننگ او پی ڈی شروع کرنیکا فیصلہ

 لاہور کے ہسپتالوں میں ایوننگ او پی ڈی شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت رائیونڈ اور غازی آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتالوں کے امور کی بہتری کے سلسلہ میں اہم اجلاس محکمہ صحت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اہم فیصلے کے گئے ۔صوبائی وزیر نے لاہور کے ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں اگلے ماہ سے ایوننگ او پی ڈی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تمام ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے کیو مینجمنٹ سسٹم مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رائیونڈ ہسپتال کے تمام بیڈز فوری تبدیل کر کے نئے بیڈز فراہم کئے جائیں۔رائیونڈ ہسپتال کی کارکردگی مزید بہتر کرنے کے لئے ہر ہفتہ جائزہ لوں گا۔ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں انیستھزیا ڈاکٹرز جلد فراہم کئے جائیں گے۔ مریضوں کے لوڈ مینجمنٹ کے تحت ریفرل سسٹم پروٹوکولز کے مطابق نافذ کیا جارہا ہے ۔ہر تین ماہ بعد مریضوں کے ریفرل سسٹم کا آڈٹ کرایا جائے گا۔ہسپتالوں کی بہتری کے لئے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے معززین علاقہ پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔انہوں نے پی ایچ ایف ایم سی کو ہدایت کی کہ غازی آباد ہسپتال میں نرسز کی تعداد بڑھائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں