معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے:انجمن تاجران

معاشی استحکام سیاسی استحکام  سے جڑا ہوا ہے:انجمن تاجران

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔

اس لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں نئے میثاق جمہوریت کیلئے ایک میز پر بیٹھنا ہوگا ،حکومت مرحلہ وار پیشرفت کرتے ہوئے معیشت کو سود ی نظام سے پاک کرے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ ملک کے موجودہ نازک حالات مضبوط اتحاد کے متقاضی ہیں لیکن بد قسمتی سے سیاست میں تقسیم بڑھ رہی ہے جس سے ہر طرف مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں