وائس چانسلرز کی تعیناتی بارے گورنر پنجاب کو شکایات

وائس چانسلرز کی تعیناتی بارے گورنر پنجاب کو شکایات

لاہور(سجاد کاظمی سے)صوبہ کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کو شکایات موصول ہو گئیں جن پر وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجی گئی سمریوں پر گورنر نے بھی آج صبح 11 بجے امیدوار وائس چانسلرز کو انٹرویوز کیلئے طلب کرلیا۔

تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پینل میں پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار وائس چانسلرز کے براہ راست انٹرویوز مکمل کرکے 11جنرل اور 7ویمن یونیورسٹیوں کی سمری گورنر کو ارسال کردی تھی۔ تاہم مبینہ طور پرمیرٹ کے برعکس آنے والے امیدواروں کے خلاف محاذ کھڑا ہوگیا اور ان کے مد مقابل امیدواروں نے گورنر سے شکایات کی تھیں جس کے باعث 15روز گزرنے کے باوجود گورنر نے سمری پر دستخط نہیں کئے اور اسی تناظر میں انہوں نے امیدواروں کو طلب کرلیا ۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گورنر میرٹ کے برعکس پینل میں پہلے نمبر پر شامل امیدواروں پر اعتراض بھی لگا سکتے ہیں کیونکہ سرچ کمیٹی کی جانب سے پہلے نمبر والے امیدواروں کو وزیر اعلیٰ نے فیل قرار دیکر دوسرے نمبر والے پروفیسرز کے انٹرویوز بھی کئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں