سوشل سکیورٹی:ورکرز کوسولر فراہمی منصوبہ التوا کا شکار

سوشل سکیورٹی:ورکرز کوسولر فراہمی منصوبہ التوا کا شکار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ورکرز کو سولر فراہمی منصوبہ التوا کا شکار ہوگیا۔ سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوئے 15 دن ہوگئے مگر میٹنگ منٹس پر دستخط نہ ہوسکے۔

تفصیل کے مطابق پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے رجسٹرڈ ورکرز کے لئے سولر منصوبے کا اعلان کیا گیا ۔ورکرز کو بلا سود سولر کی خریداری کے لئے قرض دیا جائے گا۔سوشل سکیورٹی پنجاب بینک کے ساتھ معاہدہ کرے گا ۔معاہدے کے تحت ورکرز پنجاب سے قرض اپلائی کرسکیں گے۔قرض پر مارک اپ سوشل سکیورٹی دے گا ۔سوشل سکیورٹی کی گورننگ باڈی نے منظوری دے دی لیکن گورننگ باڈی اجلاس کے میٹنگ منٹس تاحال سائن نہ ہوئے جس کی وجہ سے منصوبے پر پیش رفت نہ ہوسکی۔پیسی کے ساتھ رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد11لاکھ سے زیادہ ہے ۔ ورکرز نے مطالبہ کیا کہ وزیر لیبر میٹنگ منٹس فوری طور پر منظور کر ائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں