لاہورماڈل فش مارکیٹ کیلئے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے منظور

لاہورماڈل فش مارکیٹ کیلئے  3 کروڑ 40 لاکھ روپے منظور

لاہو ر (سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے بتیسویں اجلاس میں فشریز سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کیلئے مجموعی طور پر 3کروڑ 40لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ اجلاس میں لاہورمیں ماڈل فش مارکیٹ کے قیام کی فزیبلٹی سٹڈی (پی سی II) کیلئے 3کروڑ 40لاکھ روپے منظور کئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں