سی ای او رفاہ عمر فاروق کا وفد کے ہمراہ رفاہ انٹرنیشنل کالج شاہکوٹ کا دورہ

سی ای او رفاہ عمر فاروق کا وفد کے ہمراہ  رفاہ انٹرنیشنل کالج شاہکوٹ کا دورہ

لاہور (سٹاف رپورٹر)سی ای او رفاہ محمد عمر فاروق نے سینئر ممبران سہیل اشرف ، صبا نوین ، زرمین عثمان کے ہمراہ رفاہ انٹرنیشنل کالج شاہکوٹ کا دورہ کیا۔

انہوں نے کالج میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کالج کی نئی اکیڈمک بلڈنگ کا افتتاح کیا ۔ رفاہ ٹیلنٹ کانٹیسٹ میں فرسٹ ، سیکنڈ ، تھرڈ آنے والے طلبہ و طالبات میں بالترتیب پچاس ہزار ، پچیس ہزار اور دس ہزار کے کیش پرائز تقسیم کئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں