محکمہ بلدیات پنجاب کا احتسابی بورڈ بند کردیاگیا
لاہور (عمران اکبر )محکمہ بلدیات پنجاب نے احتسابی بورڈ کو ہی غیر فعال کر دیا،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں محمد شکیل نے اکاؤنٹبلٹی بورڈبند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق احتسابی سیل پنجاب بھر کے کرپٹ افسروں کے خلاف کارروائی کرتا تھا ،صوبہ بھر کے ہزاروں شہریوں نے احتسابی بورڈ میں شکایات درج کرائیں، شکایت کنندگان کی اس طرح سے حق تلفی ہوئی احتساب کا عمل بھی متاثرہوگیا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ احتسابی بورڈ ختم کرکے احتساب کا دائرہ وسیع کیا گیا، شہریوں کے مسائل ،محکمانہ انکوائریوں کے لئے دو سپیشل سیکرٹریز کوذمہ داریاں دے دیں، احتسابی عمل تیز کرنے کیلئے اضافی سیل ختم کیا گیا۔