قوم کل یوم یکجہتی فلسطین منائیگی:حسن مرتضیٰ ، جاوید قصوری

 قوم کل یوم یکجہتی فلسطین منائیگی:حسن مرتضیٰ ، جاوید قصوری

لاہور(سپیشل رپورٹر)پوری قوم کل یوم یکجہتی فلسطین منانے سڑکوں پر نکلے گی اس روز کسی سیاسی جماعت کا نہیں، فلسطین کے نعرے سر بلند ہونگے اور سب کے ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا ہوگا۔

اس عزم کا اظہار جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ اور امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری نے پیپلز سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پرنیلم جبار،عثمان ملک،رانا جواد، اسلم گل، عزیز الرحمن چن،احسن رضوی،نصراللہ گورایہ،ضیا الدین انصاری،سمیع الرحمن اور چودھری شوکت بھی موجود تھے ۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اختلاف رائے کے باوجود ہم فلسطین کاز کیلئے اکھٹے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے پی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی اطلاعات پر حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ کوئی غیر قانونی گرفتاری نہیں ہونی چاہیے۔ جاوید قصوری نے کہا کل پوری قوم گھروں  سے نکل کر فلسطینی پرچم اٹھا کر اظہار یکجہتی کرے۔ ایٹمی پاکستان اور حکومت کھل کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرے۔ تمام اسلامی ممالک کی افواج اکھٹی ہوں، اسرائیل کیخلاف دو ٹوک انداز میں جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کا ساتھ نہیں دے سکتے تو کم از کم سرحدیں کھول دیں 2800 ڈاکٹرز نے الخدمت کے پلیٹ فارم سے فلسطین کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں