یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یوم یکجہتی فلسطین واک

یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے  زیر اہتمام یوم یکجہتی فلسطین واک

لاہور(سٹاف رپورٹر)یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یوم یکجہتی فلسطین منایا اور اس ضمن میں واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی۔

واک کا آغاز یونیک بوائز ہائی سکول سے کیا گیا جو یونیک ہیڈ آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے اختتام پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا فلسطینی عوام اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ان کی آزادی کی جدوجہد میں تمام مسلمان ان کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان، ڈائریکٹر پروفیسر وسیم انور اور ایڈیشنل ڈائریکٹر محمدعبداللہ بھی موجودتھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں