بجلی اووربلنگ شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کا جائزہ

بجلی اووربلنگ شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کا جائزہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس ہوا،اوور بلنگ اور صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

لیسکو اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا اوور بلنگ کرنے والے افسروں و ملازمین کی انکوائری ایف آئی اے کو بھیجی جائے گی ۔ انہوں نے ہدایت دی کسٹمر سروسز سنٹرز آنیوالے صارفین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں ہونے والی ایف آئی آر میں شفافیت لائی جائے ،جعلی ایف آئی آر کر انے والے افسروں و ملازمین کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو نے تنبیہ کی کہ کوئی بھی افسر و ملازم ٹرانسفارمرز کی مرمت پرائیویٹ فیکٹریوں سے کر انے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کلاچی، ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل،ڈائریکٹر ایڈمن معصومہ عادل اور دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں