سوشل سکیورٹی افسروں کیلئے پرتعیش گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

سوشل سکیورٹی افسروں کیلئے پرتعیش گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(عاطف پرویز سے)سوشل سکیورٹی افسروں کیلئے پرتعیش گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ورکرز کے لئے ہسپتالوں میں عرصہ دراز سے آلات اور مشینری نہیں خریدی گئی ۔

تفصیل کے مطابق افسروں کے دوروں اور انسپکشن کے لئے 28 سو سی سی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ دوسری طرف ہسپتالوں میں طبی آلات ناکارہ اور کئی سال سے نئی مشینری نہیں خریدی گئی ۔سوشل سکیورٹی انتظامیہ نے 10 کروڑ مالیت سے بڑی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ۔دو 27 سو سی سی گاڑیاں خریدی جائیں گے ۔ تین 13 سو سی سی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز ، ڈائریکٹر جنرل فنانس اینڈ اکاؤنٹس کے لئے گاڑیاں خریدی جائیں گی ،میڈیکل ایڈوائزر کے لئے بھی 13 سو سی سی گاڑیاں خریدی جائیں گی،10 گاڑیاں ہزار سی سی خریدی جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل سکیورٹی گورننگ باڈی ممبران کے اعتراض کے باوجود گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں ،ممبران نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہسپتالوں میں طبی آلات اور مشینری عرصہ دراز سے خراب ہیں ان کو ٹھیک کر ایا جائے ۔ ورکرز کا کہنا ہے کہ پیسی کی ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے ۔ اس حوالے سے ترجمان پیسی کا کہنا ہے کہ ضرورت کے مطابق مشینری خریدی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں