رواں سال دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 19کروڑ 36لاکھ کے جرمانے

رواں سال دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں  کو 19کروڑ 36لاکھ کے جرمانے

لاہور (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ترجمان کے مطابق رواں سال دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 19کروڑ 36لاکھ 22ہزار 158روپے کے جرمانے کئے گئے ۔ سموگی وہیکلز کے خلاف گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 67فیصد زیادہ جرمانے کئے گئے ۔ 1لاکھ 24ہزار 240 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے ،2ہزار 494گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ، 2 ہزار سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کئے گئے ،161 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ،4ہزار 214سے زائد گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں