سنٹرل پولیس آفس میں 14 اہم سیٹیں عرصہ سے خالی

سنٹرل پولیس آفس میں 14 اہم سیٹیں عرصہ سے خالی

لاہور (کرائم رپورٹر )سنٹرل پولیس آفس میں اہم سیٹیں عرصہ دراز سے خالی ہیں جس کے باعث پالیسی معاملات بھی تاخیر کا شکار ہونے لگے۔

افسروں کی کمی کے باعث پالیسی لیٹرز التوا کا شکار ہونے لگے ۔آئی جی آفس میں 14 اہم سیٹیں خالی ہیں جن میں 2ایڈیشنل آئی جیز،5ڈی آئی جیز اور7 اے آئی جیز کی اہم ترین سیٹیں خالی ہیں۔خالی سیٹوں کی وجہ سے ایک ایک افسر کو متعددچارج دے کر کام چلایا جا رہا ہے ۔ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈفنانس ،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز،ڈی آئی جی لیگل،ڈی آئی جی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ،ڈی آئی جی لاجسٹک،ڈی آئی جی ایڈمن لاہور،اے آئی جی ڈسپلن،اے آئی جی اینٹی سمگلنگ،اے آئی جی لاجسٹک،اے آئی جی ٹریننگ ،اے آئی جی ڈسپلن ساؤتھ پنجاب کی اہم سیٹیں خالی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق سیٹیں خالی ہونے کی وجہ سے یونیفارم کی خریداری،قانونی و ڈسپلنری کیسز کو نمٹانے میں مسائل کا سامنا ہے ۔ پنجاب پولیس میں افسروں کی کمی کی وجہ سے سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ وفاقی حکومت سے افسروں کی پنجاب میں تبادلے نہ کر نے کی وجہ سے سیٹیں خالی ہیں جسکی وجہ سے اہم پالیسی معاملات اور پولیسنگ متاثر ہو رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں