پی ایچ اے :کارکردگی جائزہ میں جدت لانے کا فیصلہ

پی ایچ اے :کارکردگی جائزہ میں جدت لانے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پی ایچ اے افسروں کی پرفارمنس ایویلوایشن کے عمل میں جدت لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈی جی محمد طاہر وٹو کے حکم پر ہارٹی کلچر اور انجینئرنگ ونگز کی کارکردگی مانیٹر کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ٹیمیں ہارٹی کلچر اور انجینئرنگ کے جاری کاموں کی رپورٹ ڈائریکٹر ایم اینڈ او کو جمع کرائیں گی۔ڈائریکٹر ایم اینڈ او کارکردگی رپورٹس ڈی جی پی ایچ اے کو پیش کریں گے ۔ دونوں ونگز کی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ارسال کی جائے گی۔ مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹس اور فیڈبیک متعلقہ افسروں کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ کا مقصد کارکردگی بہتر اور سرکاری وسائل کے استعمال کو موثر کرنا ہے ، پرفارمنس ایویلوایشن سے افسروں میں احساس ذمہ داری بڑھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں