حکومت پنجاب کا لاہور یوتھ فیسٹیول کرانے کا اعلان

حکومت پنجاب کا لاہور یوتھ فیسٹیول کرانے کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)حکومت پنجاب نے نوجوانوں میں صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے لاہور یوتھ فیسٹیول منعقد کرانے کا اعلان کر دیا، فیسٹیول 7 سے 9 نومبر تک جاری رہے گا۔

صوبائی وزرا فیصل ایوب کھوکھر اور رانا سکندر نے الحمرا میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا لاہور بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات یوتھ فیسٹیول میں حصہ لے سکیں گے ۔ جمناسٹک، فٹبال، رسہ کشی ، سرکس، پینٹنگ و دیگر ثقافتی سرگرمیوں کو بھی فیسٹیول کا حصہ بنایا گیا ۔ یوتھ فیسٹیول کے ٹرائل پنجاب سٹیدیم جبکہ فوٹریس سٹیدیم میں فائنل مقابلے ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں