لاہور بورڈ،امتحانات کا نگران عملہ معاوضوں سے محروم

لاہور بورڈ،امتحانات کا نگران عملہ معاوضوں سے محروم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور بورڈ میٹرک اور انٹرکے سالانہ امتحانات میں ڈیوٹیاں کرنے والا نگران عملہ تاحال معاوضوں سے محروم ہے۔

تفصیل کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہوگئے مگر اساتذہ کو معاوضہ نہ ملا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرک اور انٹر کے مارچ اور اپریل میں ہونے والے امتحانات میں 12 ہزار سے زائد عملے نے ڈیوٹیاں سرانجام دی تھیں۔ نتائج آنے کے باوجود عملے کو معاوضہ جاری نہ ہوسکا۔اساتذہ کا کہنا ہے امتحانات ہوئے پانچ سے چھ ماہ گزر چکے ہیں،معاوضوں کے حصول کیلئے بورڈ کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔چیئرمین بورڈ کے دستخط نہ ہونے کے باعث معاوضہ جاری نہیں کیا جا رہا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے نگران عملے کو مرحلہ وار معاوضوں کی ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے ،سینکڑوں اساتذہ کو ادائیگیاں کی جاچکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں