واسا وصولیاں بجلی بل پر خرچ،تنصیبات کی سولر پر منتقلی ادھوری

واسا وصولیاں بجلی بل پر خرچ،تنصیبات کی سولر پر منتقلی ادھوری

لاہور(شیخ زین العابدین)واسا کا ریکور کیا ہوا اربوں روپے کا ریونیو بجلی کے بلوں میں جانے لگا،جس کے باعث واسا کے ڈسپوزل اور لفٹ سٹیشنز کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ ادھورا ہے۔

واسا نے پنجاب حکومت کو سافٹ لون ،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سولر پینل لگانے کے لئے فنڈز کے اجرا کی استدعا کر دی، وزیر اعلیٰ کو بھی سمری ارسال کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق واسا کے 128 مقامات پر تعمیر ڈسپوزل اور لفٹ سٹیشنز پمپنگ کے ذریعے گندا پانی دریا میں پھینکتے ہیں،صرف ایک ڈسپوزل سٹیشن سولر پر منتقل کیا جاسکا۔ سمری میں موقف اختیار کیا گیا ڈسپوزل سٹیشنز پر 3736 کلو واٹ سولر پینل لگانے کی ضرورت ہے۔ واسا نے گزشتہ مالی سال 6 ارب 30 کروڑ روپے کے بجلی کے بل ادا کئے، 6 ڈسپوزل سٹیشنز پر سولر پینل لگانے کے لئے 67 کروڑ 24 لاکھ روپے درکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں