انسداد تمباکو نوشی پالیسیوں میں جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی کو شامل کرنا چاہیے : ڈاکٹر رضوان
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں تمباکو نوشی میں کمی لانے کے حوالے سے روایتی اقدامات اور پالیسی سازی میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔
تمباکو نوشی میں کمی کے حوالے سے بین الاقوامی تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوے جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن سٹریٹیجی کو اپنایا جانا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار معروف محقق اورہیلتھ پالیسی مشیر ڈاکٹر محمد رضوان جنید نے لاہور میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں تھنک ٹینک ارادہ کے زیر اہتمام بریک تھرو سائنس کے عنوان سے جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی کے حوالے سے منعقدہ گول میز مباحثے کے شرکاء سے کیا۔