واسا صارف کا رشوت دیکر پانی بل کم کرانے کاالزام

واسا صارف کا رشوت دیکر پانی بل کم کرانے کاالزام

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)واسا ریونیو جوبلی ٹاؤن میں رشوت سے متعلق ویڈیو سامنے آگئی ،ویڈیو میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو پر صارف نے رشوت کی مد میں پیسے بٹورنے کا الزام لگایا۔۔۔

صارف نے ویڈیو میں کہا کہ صارف نے ایک لاکھ روپے رشوت دے کر 4لاکھ 55 ہزار روپے بل کم کرا کر 1.5 لاکھ روپے کرا لیا۔ ایک لاکھ روپے رشوت کے عوض میرا پانی کا بل کم کیا گیا۔ واسا صارفین سے رشوت لے کر بل کم کرنا جوبلی ٹاؤن ریونیو کا معمول بن گیا۔ جوبلی ٹاؤن ریونیو میں بے ضابطگیوں سے واسا کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ایم ڈی واسا نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انکوائری کا آغاز کر دیا، ڈائریکٹر ریونیو کو معاملے کی انکوائری کرکے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں