انسولین صرف پورٹل پررجسٹرڈ مریضوں کودینے کافیصلہ
لاہور(ہیلتھ رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں انسولین کی خورد برد کا معاملہ، محکمہ صحت پرائمری سیکنڈری نے انسولین وائلز میں شفافیت رکھنے کیلئے نئے ایس او پیز کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔۔۔
جس کے مطابق انسولین وائل صرف ایچ آئی ایم ایس پورٹل پر رجسٹرڈ مریضوں کو دی جائے گی ،انسولین کیلئے اصل شناختی کارڈ، فون نمبر، رپورٹس اور ڈاکٹر کا نسخہ ہونا ضروری ہے ، مریض کو صرف ایک انسولین ملے گی اور خالی وائل بھی واپس دینا ہو گی ،انسولین کیلئے مریض کا خود آنا ضروری قرار دیا گیا ہے ،شدید بیمار مریض کے خونی رشتہ دار کو اصل شناختی کارڈ دکھا کر انسولین مل سکے گی ،تین ماہ کے بعد ایک دفعہ مریض کا این سی ڈی کلینک پر فیزیکل اسیسمنٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ،این سی ڈی کلینک کو مکمل آپریشنل کر دیا گیا ہے۔