ای او بی آئی انتظامی بحران کاشکار، پنشنرز ، ملازمین متاثر

ای او بی آئی انتظامی بحران کاشکار، پنشنرز ، ملازمین متاثر

لاہور(عاطف پرویز سے)پانچ کھرب کے اثاثہ جات کا مالک ادارہ ریگولر چیئرمین اور مختلف ڈائریکٹر جنرل سے محروم، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ کے لاکھوں پنشنرز، ملازمین انتظامی بحران سے متاثر ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ میں انتظامی بحران شدید ہونے لگا ہے ۔ ملک بھر میں پانچ کھرب کے اثاثہ جات اور لاکھوں ریٹائرڈ ورکرز کو پنشن دینے والا ادارہ انتظامی بحران کا شکار ہے ۔ ادارے میں نہ تو ریگولر چیئرمین ہے اور سات ڈائریکٹر جنرل کی بھی پوسٹیں کافی عرصے سے خالی ہیں ۔مستقل ریگولر افسران نہ ہونے سے ادارے کے انتظامی امور کے ساتھ ساتھ پینشنرز بھی برے طریقے سے متاثر ہو رہے ہیں ۔ای او بی آئی سی بی اے یونین کے مرکزی صدر عطا محمد خان کا کہنا ہے کہ نئی سرمایہ کاری، نئی بھرتیوں سمیت انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں ،حکومت فوری تمام پوسٹوں پر تعیناتیاں کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں