محکمہ سکول کااضلاع سے اساتذہ یونینز کا ڈیٹا طلب
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع سے اساتذہ یونینز کا ڈیٹا مانگ لیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اضلاع میں ایکٹو تمام اساتذہ یونینز کے رہنماؤں کے نام بھجوائے جائیں۔
اساتذہ یونینز کے عہدیداروں کے نام بھجوائے جائیں ۔ٹی این اے ٹیسٹ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کی پالیسی کے خلاف اساتذہ کی احتجاجی تحریک جاری ہے ۔لاہور میں احتجاج کرنے پر پہلے ہی تین اساتذہ رہنماؤں کو نوکری سے نکالا جا چکا ہے ۔دیگر اضلاع کے اساتذہ رہنماؤں کے خلاف ایکشن متوقع ہے۔