سکولوں کی مانیٹرنگ و بہتری کیلئے 9 ڈویژنل کمیٹیاں تشکیل

سکولوں کی مانیٹرنگ و بہتری کیلئے 9 ڈویژنل کمیٹیاں تشکیل

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سکولوں کی مانیٹرنگ اور تعلیمی امور کی بہتری کیلئے ڈویژنل سطح پر 9 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

ترجمان کے مطابق کمیٹیاں سکولوں کے دورے کرنے کے ساتھ تدریسی و دیگر امور کی نگرانی کریں گی۔ کمیٹیاں سیکرٹری ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹریز، سپیشل سیکرٹریز اور ممبران ایڈوائزری کمیٹی پر مشتمل ہوں گے جبکہ کمیٹیاں گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد ڈویژن کے سکول مانیٹر کریں گی۔محکمہ تعلیم نے کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترجمان نے کہا وزیر تعلیم نے کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہانہ2بوائز اور 2 گرلز سکولوں کا دورہ کریں، سکولوں میں سہولیات کے فقدان کو دور کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ کمیٹیاں سی ای اوز کے ساتھ مل کر کے پی آئیز انڈیکیٹرز کا نفاذ یقینی بنائیں اور اپنے دوروں کی رپورٹس باقاعدگی کے ساتھ پیش کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں