ترکیہ کا قومی دن، مینار پاکستان برادر ملک کے پرچم سے روشن
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ترکیہ کے قومی دن کے موقع پر پی ایچ اے نے مینار پاکستان کو ترکیہ کے قومی پرچم سے روشن کر دیا،پی ایچ اے کی جانب سے مینار پاکستان کو سرخ اور سفید روشنیوں سے سجایا گیا۔
لاہوریوں کی بڑی تعداد ترک پرچم میں لپٹے مینار پاکستان کو دیکھنے گریٹر اقبال پارک پہنچی،برادر ملک سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو نے ریپبلک ڈے پر ترکیہ کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دی۔