پنجاب کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے فنڈز کا احتساب شروع

پنجاب کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے فنڈز کا احتساب شروع

لاہور(شیخ زین العابدین)پنجاب بھر کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے فنڈز کا احتساب شروع کر دیا گیا، محکمہ ہائوسنگ نے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، ہارٹی کلچر اتھارٹیز اور سینی ٹیشن ایجنسیوں کے سربراہوں سے رپورٹ مانگ لی۔۔۔

اجلاس میں اب تک شروع ہونے والی نئی سکیموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائوسنگ نے چھ اداروں کے سربراہوں کو ذاتی حیثیت میں فنڈز کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا،ایڈمنسٹریٹو اپروول ہونے کے باوجود شروع نہ ہونے والے منصوبوں پر باز پرس کی جائے گی، سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی، پنجاب کے بجٹ میں غیر منظور شدہ سکیموں کو متعلقہ فورم سے منظور کرانے میں مبینہ کوتاہی کی باز پرس ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی کوئی ڈویلپمنٹ اتھارٹی وضع کردہ ڈیڈ لائن پر منصوبے منظور نہ کرا سکی، ایل ڈی اے ، واسا ،ٹیپا اور پی ایچ اے نے وضع کردہ ڈیڈ لائن پر کوئی ایک منصوبہ بھی منظور نہ کرایا، حکومتی اداروں کی ناقص کارکردگی پر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہوں کی طلبی کی گئی، اجلاس میں اب تک شروع ہونے والی نئی سکیموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں