جنرل ہسپتال :قیدیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کمیٹی تشکیل

جنرل ہسپتال :قیدیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کمیٹی تشکیل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور جنرل ہسپتال نے قیدیوں کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

پریژن ہیلتھ سروس کمیٹی کے ممبران میں ہیڈ شعبہ ریڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ امیر، ہیڈ شعبہ پتھالوجی پروفیسر ڈاکٹر نازش ثقلین،اے ایم ایس ڈاکٹر عدنان مسعود، اے ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر سید جعفر حسین ،چیف فارماسسٹ رابعہ حمیداللہ اور متعلقہ یونٹ کے پروفیسر شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں