دھواں چھوڑنے والی 42 گاڑیاں بند، سوا 4 لاکھ جرمانہ

 دھواں چھوڑنے والی 42 گاڑیاں بند، سوا 4 لاکھ جرمانہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے، کرائم رپورٹر)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز دھواں چھوڑنے والی 42 گاڑیاں بند کر دیں،31 گاڑیوں کے چالان اور 4 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے کئے گئے۔

علاوہ ازیں رواں سال دھواں چھوڑنے والی 26 ہزار 128گاڑیوں کو5کروڑ سے زائد جرمانے کئے گئے ۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے بتایا بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 11 ہزار گاڑیوں کو 54 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر موصول ہونے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز پر بھی کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔ ادھر ٹریفک پولیس نے پنجاب بھر میں رواں سال دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 28 کروڑ 68 لاکھ 22 ہزار سے زائد کے جرمانے کئے۔ گزشتہ سال کی نسبت 67 فیصد جرمانوں میں اضافہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں