صوبے کے 23 ہزار سے زائد موضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل

صوبے کے 23 ہزار سے زائد موضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت پنجاب اربن لینڈ ریکارڈ سسٹم انہاسمنٹ (پلس) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر ایس ایم بی آر نے بتایا کہ اب تک صوبہ میں 23 ہزار سے زائد موضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل ہو چکی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے جبکہ ضلع لاہور میں 88 موضع جات کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن ہو چکی ہے جو 15 دسمبرتک مکمل ہو جائے گی،نبیل جاوید نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 2249 موضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام جاری ہے اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مزید تیز بنانے کے لئے پنجاب کے تمام ایڈیشنل کمشنرز ریونیو اور عملہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ 11 نومبر تک پنجاب کے تمام موضع جات کی جمع بندیاں بورڈ آف ریونیو کو جمع کرائیں ۔انہوں نے کہا کہ جن اضلاع کے افسران و اہلکاران طے شدہ ڈیڈ لائن تک جمع بندیاں بورڈ کو جمع نہیں کرائیں گے ،نبیل جاوید نے مزید کہا کہ پنجاب میں ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائز یشنکی ڈیڈ لائن 30 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں