دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس شہدا کیلئے پیکیج کا جائزہ
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں پولیس شہدا پیکیچ کا اجلاس۔۔۔
اجلاس میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس شہدا کیلئے پیکیج کا جائزہ لیا گیا، کچے میں ڈاکوؤں کے حملہ میں شہید ہونے والے 12 پولیس اہلکاروں کو پیکیج ون دینے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جائے گی،کسی حملہ میں 10 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کی شہادت پر بھی پیکیج ون دیا جائے گا۔