قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ :اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم پکڑاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کوگرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کریک ڈان کے دورا ن پابندی کے باوجود اسلحہ لیکر گھومنے والے ملزم احسن کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ،کلاشنکوف ،میگزین اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔