مختلف علاقوں میں اربوں کی سرکاری زمین پر قبضے
لاہور (شیخ زین العابدین)قبضہ مافیا اربوں روپے سرکاری اراضی پر قابض، جوہر ٹاؤن، گلشن راوی ،سبزہ زار اور مصطفی ٹاؤن میں اربوں روپے مالیت قبضہ مافیا کے نرغے میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن ،گلشن راوی ،سبزہ زار، مصطفی ٹاؤن اور قائد اعظم ٹاؤن میں مبینہ قبضوں کا انکشاف ہوا ہے ، جوہر ٹاؤن سی ون میں 14 کنال ، سی ٹو میں دو کنال دو مرلے اور ڈی بلاک میں 9مرلے پر قبضہ گلشن راوی جے بلاک میں 12 کنال پر بھی قبضہ موجود ہے ، سبزہ زار سی بلاک میں 130 کنال اراضی پر مبینہ قبضہ کیا گیا ، مصطفی ٹاؤن قیوم بلاک میں 12 کنال اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کی گئیں، قائد اعظم ٹاؤن میں 43 کنال 18 مرلے اراضی پر بھی قبضہ کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے شعبہ ہاؤسنگ کو قبضہ مافیا سے قیمتی اراضی واگزار کرانے کا حکم دے دیا۔