وزیر ہاؤسنگ کا ایل ڈی اے خدمات میں بہتر ی لانے کااعلان

وزیر ہاؤسنگ کا ایل ڈی اے خدمات میں بہتر ی لانے کااعلان

لاہور (سٹاف رپورٹرسے )صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے گزشتہ روز ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا۔

 ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وزیر ہاؤسنگ کو ایل ڈی اے آمد پر خوش آمدید کہا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی وزیر بلال یاسین کو ایل ڈی اے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔وزیر ہاؤسنگ کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت مجوزہ اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈیجیٹل ریفارمز لائیں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اسپیشل انیشیٹیو اور ویژن 2030 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے ۔ نجی ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق شہریوں کی شکایات کو ایڈریس کیا جائے گا۔ عام آدمی کی زندگی بھر کی جمع پونجی کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے ۔ ایل ڈی اے میں عملے کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے کا بطور ادارہ امیج بہتر بنانے کیلئے سروس ڈلیوری میں بہتری لائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں