دی ایجوکیٹرز کی ہائی اچیورز تقریب
لاہور(سٹاف رپورٹر)دی ایجوکیٹرز کے سنٹر ریجن نے مقامی ہوٹل میں ہائی اچیورز تقریب کا انعقاد کیا جس میں 125 سے زائد کیمپس کے طلبا کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
بیکن ہاؤس کے گروپ ڈائریکٹر علی رضا اور دی ایجوکیٹرز کے ہیڈ آف آپریشنز اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ محمد علی بٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نمایاں طالب علموں میں انعامی رقم، ٹیبلٹس اور شیلڈز تقسیم کیں ۔