لاہور، راولپنڈی،فیصل آباد میں بھی انسداد پولیو مہم ختم
لاہور (ہیلتھ رپورٹر،اپنے سٹی رپورٹر سے ) پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا اختتام ہو گیا ۔ پولیو ٹیموں نے اتوار کے روز بھی آخری دن گھر گھر بچوں کی بھرپور کوریج کی اور ہزاروں پولیو ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلائے ۔
اپنے پیغام میں انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ رانا عدیل تصور نے کہا 33 اضلاع میں پولیو مہم کا اختتام جمعے کے روز ہو چکا ہے جبکہ اتوار کے روز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی ۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے کیچ اپ ڈے کے پہلے روز کی پولیو کے قطرے پلائے جانے کی رپورٹ جاری کر دی۔ڈی سی موسیٰ رضا نے کہا کیچ اپ ڈے میں 88104 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔