جی سی یو میں 12روز سے وائس چانسلر کاتقرر نہ ہوسکا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن کی سستی کے باعث گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بارہ دنوں سے وائس چانسلر کے بغیر ہے ۔
یونیورسٹی ملازمین کو تنخواہ بھی سینڈیکیٹ ممبران کے سائن سے ملی ۔سابق وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر کے عہدے کی مدت 23 اکتوبر کو مکمل ہوئی تھی ۔عارضی وائس کے لیے پانچ ناموں کی سمری تیار کی گئی ۔پنجاب یونیورسٹی کے وائس ڈاکٹر محمد علی شاہ ، یو ای ٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر ،یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر کا نام شامل ہیں۔ جی سی یو کے دو ڈینز کا نام بھی سمری میں شامل ہے ۔