ننکانہ:گھر میں چوری،شہری سے موٹرسائیکل چھین لی گئی

 ننکانہ:گھر میں چوری،شہری  سے موٹرسائیکل چھین لی گئی

ننکانہ صاحب (خبر نگار) ننکانہ صاحب میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں کی نقدی ، طلائی زیورات اور موٹر سائیکل سے محروم ہو گئے ۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم افراد تھانہ واربرٹن کے چک نمبر575کے محلہ فاروق کے رہائشی شفیق کے گھرسے آدھا تولہ طلائی زیورات اور 40ہزار نقدی چوری کر کے لے گئے ۔ بہاول کوٹ کا رہائشی شوکت علی موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ مچھرالہ موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں