ایل ڈی اے :کمرشل فیس نادہندگان کی 182 املاک سربمہر

ایل ڈی اے :کمرشل فیس نادہندگان کی 182 املاک سربمہر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)غیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان کے خلاف ایل ڈی اے کا روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے۔

 ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،182 املاک سربمہر کر دی گئیں، ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن،علامہ اقبال ٹاؤن اورکینال روڈ کے اطراف میں کارروائیاں کیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے نیسپاک سوسائٹی، جوہر ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن اور قائد اعظم ٹاؤن میں بھی کارروائیاں کی۔گلبرگ اور نیو گارڈن میں غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر42املاک سیل کر دیں۔کینال روڈ کے اطراف میں غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر40املاک سربمہر کر دیں۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں غیرقانونی کمرشل استعمال پر20املاک سربمہر کر دیں۔ جوہر ٹاؤن، نیسپاک سوسائٹی، واپڈا ٹاؤن اور قائد اعظم ٹاؤن میں 80 املاک سربمہر کی۔سیل کی گئی املاک میں بیکری،سکول،کیفے ، راستوران،گراسری سٹور،بینک، کلینک، سیلون، بیوٹی پارلر،دکانیں ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے ۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں