2شکاری گرفتار، سینکڑوں ممولے ، گھریلوچڑیاں برآمد
لاہور (لیڈی رپورٹر) سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر قیادت محکمہ کا صوبہ بھر میں معصوم جنگلی پرندوں کا شکار۔۔۔
کاروبار اور پکڑ دھکڑ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری و ساری ہے اور ایسی ہی ایک کامیاب کارروائی کے نتیجے میں وائلڈلائف سٹاف لاہور ریجن نے لاہور شہر سے جنگلی ممولوں اور معصوم گھریلو چڑیوں کے ناجائز کاروبار میں ملوث 2ملزم گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سینکڑوں ممولے اور گھریلو چڑیاں برآمد کرکے قدرتی ماحول میں آزاد کردیں اور وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہورمحمد وسیم حیدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر ممولوں اور چڑیوں کو فروخت کرنیوالے 2ملزمان گرفتار کرکے ان کے ناجائز قبضہ سے سینکڑوں پرندے برآمد کرلیے اور وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ہے جبکہ برآمد کئے گئے تمام جنگلی پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کردئیے ہیں۔