16سالہ لڑکی کااقدام خودکشی
قصور(نمائندہ دنیا) کھڈیاں کے نواح میں گھریلو لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ 16 سالہ لڑکی نے زہریلا سپرے پی کر موت کو گلے لگانے کی کوشش کی۔
راجووال منڈی عثمان والا کے نزدیک استخار کی 16سالہ بیٹی (ط) نے والدین کی لڑائی کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر اقدام خودکشی کیا۔، ریسکیو 1122کے سٹاف نے لڑکی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے بلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا۔