مزید 19شہروں میں سیف سٹی منصوبے کی توسیع منظور

 مزید 19شہروں میں سیف سٹی منصوبے کی توسیع منظور

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے مزید 19شہروں میں سیف سٹی کیمرے لگانے کی منظوری دے دی۔سیف سٹیز حکام کے مطابق 19شہروں میں لودھراں، بہاولنگر، جہلم، وہاڑی، لیہ، تونسہ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ و دیگرشامل ہیں۔

 19شہروں میں 5ہزار سے زائد کیمروں کی تنصیب کی جائے گی، تمام شہروں کے کیمروں کی سنٹرلائزڈ مانیٹرنگ ہیڈ کوارٹرز سے ہوگی۔حکام نے بتایا لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں کے کیمروں سے مانیٹرنگ کے لئے اضافی ویڈیو وال بنائی جائے گی، کیمروں کی نیٹ ورکنگ پر سوا 5 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے ، جون 2025 تک کیمروں کی تنصیب کرلی جائے گی۔سیف سٹیز حکام کا مزید کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں شیخوپورہ، راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، مریدکے اور گوجرانوالہ سمیت18شہروں میں کیمروں کی تنصیب جاری ہے ، متعدد شہروں میں کیمرے فعال ہوچکے جبکہ باقی ماندہ کوجلد مکمل کر کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں