کوئٹہ دھماکے کی مذمتی قراردار جمع
لاہور (سپیشل رپورٹر ) کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے اور جانوں کے ضیاع کی بھرپور مذمت کے لیے پنجاب اسمبلی میں قراردار جمع کرا دی گئی۔
قرارداد آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور پی پی 149 سے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جس میں غیر ملکی ایجنسیوں کی پاکستان میں مداخلت اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔