ملکر کام کرینگے :گورنر پنجاب،وزیر تعلیم ملاقات میں اتفاق
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ پنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز اور ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر نے سکولوں کی اپ گریڈیشن و دیگر امور پر بریفنگ دی۔ گورنر نے کہا پنجاب کی تعلیمی ترقی کیلئے ملکر کام کرینگے ۔ تعلیم غریب أٓدمی کی پہنچ سے باہر نہیں ہونی چاہیے ۔ حکومت اس شعبے پر بھرپور توجہ دے ،دور دراز علاقوں میں سکولوں بالخصوص لڑکیوں کے سکولوں کو اپ گریڈ کرکے سہولیات فراہم کی جائیں۔ حکومت کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں غریب آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے چاہئیں۔دریں اثناگورنر پنجاب سلیم حیدر نے قومی کرکٹ ٹیم کو أٓسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا شاہینوں نے 22 سال بعد أٓسٹریلین ٹیم کو انکی سرزمین پر ہرا کر تاریخ رقم کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ،شاباش شاہینوں، اسی طرح اونچی پرواز کرتے رہو۔