حکومت کا سوشل میڈیا پر بھی کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
لاہور( سیاسی نمائندہ )مین سٹریم میڈیا کے بعد سوشل میڈیا پر بھی کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ مجموعی طور پر 11 کروڑ لاگت سے ڈی جی پی آر کو اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائیگا۔
ڈی جی پی آر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس سنٹرل سوشل میڈیا مانیٹرنگ روم قائم کیا جائیگا۔مضبوط مانیٹرنگ کیلئے ڈویژنل انفارمیشن دفاتر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔سیکرٹری آئی اینڈ سی سید طاہر ہمدانی کا کہنا تھا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے ہمارا مانیٹرنگ کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔ہمارا ورک لوڈ کم اور ڈیجیٹل فورم پر شفٹ ہوجائیں گے ۔بیس سال قبل کی خبر بھی اس فورم پر دستیاب ہوگی۔