چکن مزید 7 روپے کلو سستا، انڈے مہنگے
لاہور(کامرس رپورٹر)مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا، قیمت میں 7 روپے کلو کمی ہو گئی۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق اس کمی کے بعد مرغی کا گوشت 490 روپے کلو ہوگیا۔
زندہ مرغی کی قیمت میں 5 روپے کلو کمی ہوئی جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ۔انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد درجن انڈے 332 روپے کی سطح پر آ گئے۔