حکومتی نرخنامہ نظر انداز، روٹی کے من مانے ریٹس

 حکومتی نرخنامہ نظر انداز، روٹی کے من مانے ریٹس

تھہ شیخم(نامہ نگار)حکومتی نرخنامہ یکسر نظرانداز، دُکانداروں نے روٹی کے من مانے ریٹس مقررکردیئے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت14روپے مقررہے۔۔۔

 جبکہ رائیونڈ روڈ پر واقع نجی ہوٹل روٹی کی قیمت 30 روپے وصول کرنے لگے ،ضلعی انتظامیہ کے افسر، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، مارکیٹ کمیٹی ودیگر عملہ نرخنامے پر عمل درآمد کروانے میں ناکام نظر آتاہے ،شہر بھر کے بیشتر ہوٹل مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے نرخنامہ کو یکسر انداز کرتے ہوئے روٹی کا ریٹ 30روپے مقرر کررکھا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے تقریباً ہوٹلز پر علیحدہ علیحدہ ریٹس مقرر ہیں، جہاں پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق پیسے وصول کرنے کے حوالے سے شہریوں اور ہوٹل مالکان کے درمیان توتکار معمول بن چکا ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سمیت دیگر حکام بالا سے گراں فروشوں کے خلاف عملی اقدامات اور حکومتی نرخنامے پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں