بہبود آبادی: شادی سے پہلے کی مشاورت بڑھانے کیلئے سیمینار
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ثمن رائے کی زیرصدارت محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام معاشرے میں شادی سے پہلے کی مشاورت کی قبولیت کو بڑھانے کے لئے معلوماتی سیمینار کا انعقاد ہوا۔
ثمن رائے نے خطاب کرتے ہوئے کہا شادی سے پہلے کاؤنسلنگ زرخیزی کے رویوں کو متاثر کرنے ، کلائنٹسوجوڑوں کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں تعلیم دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ازدواجی مشاورت کی خدمات محکمہ بہبود آبادی اور محکمہ صحت کے سروس ڈلیور ی آؤٹ لیٹس اور سروس پرووائیڈرز کے ذریعے فراہم کی جارہی ہیں۔